Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / نائیڈو حلف برداری تقریب میں نریندر مودی کو مدعو کرنے کوشاں

نائیڈو حلف برداری تقریب میں نریندر مودی کو مدعو کرنے کوشاں

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : صدر تلگو دیشم و نامزد چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے اپنی حلف برداری کے پروگرام کی تفصیل بتانے سے گریز کیا اور واضح کیا کہ ریاست آندھرا پردیش کے ’ اپائنٹیڈ ڈے ‘ کی تاریخ کے بعد کوئی اچھی تاریخ دیکھ کر حلف لیں گے ۔ ذرائع کے مطابق نو منتخبہ وزیر اعظم نریندر مودی کو مسٹر نائیڈو اپنی حلف برداری تقریب میں مدعو کرنے اور ان کی شرکت کو یقینی بنانے کوشاں ہیں ۔ مودی وزیر اعظم بننے کے بعد رضا مندی کا اظہار کر کے تاریخ طے کریں گے تب مسٹر نائیڈو چیف منسٹر کے عہدے کا حلف لینے کے پروگرام کا اعلان کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT