Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / نائیڈو حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد ‘ 14 مارچ کو ایوان میں مباحث

نائیڈو حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد ‘ 14 مارچ کو ایوان میں مباحث

حیدرآباد 10 مارچ ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی میں تلگودیشم کی 21 ماہ پرانی حکومت کے خلاف وائی ایس آر کانگریس کی جانب سے پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پر 14 مارچ کو غور ہوگا ۔ ریاست میں واحد اپوزیشن جماعت وائی ایس آر کانگریس کی جانب سے پیش کردہ تحریک کو قبول کرتے ہوئے اسپیکر کوڈیلہ سیوا پرساد راؤ نے اعلان کیا کہ ایوان میں پیر کو اس پر مباحث ہونگے ۔ 175 رکنی اسمبلی میں جگن موہن ریڈی کی قیادت والی جماعت کی عددی طاقت کاغذ پر حالانکہ 67 ہی ہے لیکن اس کے آٹھ ارکان اسمبلی حال ہی میں تلگودیشم میں شامل ہوئے ہیں۔ آندھرا اسمبلی میں تلگودیشم کے خود کے 102 ارکان ہیں جبکہ ایک آزاد رکن اور ایک نوودیم پارٹی کے رکن کی اسے تائید حاصل ہے ۔ وائی ایس آر کانگریس نے آج صبح نائیڈو حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی جسے اسپیکر نے قبول کرلیا اور اعلان کیا کہ 4 مارچ کو اس پر ایوان میں مباحث ہونگے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT