Saturday , November 17 2018
Home / شہر کی خبریں / نائیڈو نے پارٹی اصولوں سے انحراف کیا

نائیڈو نے پارٹی اصولوں سے انحراف کیا

راہول گاندھی سے ملاقات پر ٹی آر ایس و بی جے پی کی تنقید
حیدرآباد ۔ یکم نومبر ( پی ٹی آئی ) ٹی آر ایس اور بی جے پی نے آج تلگودیشم پارٹی صدر چندر ابابو نائیڈو کی کانگریس سربراہ راہول گاندھی سے دہلی میں ملاقات پر تنقید کی ہے اور کہا کہ چیف منسٹر اے پی ان اصولوں سے انحراف کر رہے ہیں جن کی بنیاد پر تلگودیشم پارٹی قائم کی گئی تھی ۔ کانگریس اور تلگودیشم نے ریاست میںا سمبلی انتخابات کیلئے عظیم اتحاد کی تشکیل سے اتفاق کرلیا ہے ۔ ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ بی ونود کمار نے ادعا کیا کہ ان دونوں جماعتوں نے صرف ٹی آر ایس کو پریشان کرنے اور کے سی آر کیلئے مشکلات پیدا کرنے یہ اتحاد کیا ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جن اصولوں پر این ٹی راما راو نے کام کیا تھا چندرا بابو نائیڈو اب ان کے مکمل مغائر کام کر رہے ہیں اور وہ پارٹی کے بنیادی اصولوں کو نظر انداز کرچکے ہیں۔ بی جے پی تلنگانہ کے صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے بھی نائیڈو کی راہول گاندھی سے ملاقات پر تنقید کی اور الزام عائد کیا کہ تلگودیشم کے صدر نے تلگو عوام کی عزت نفس کو گروی رکھ دیا ہے ۔ اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے ملک بھر میں ایک وسیع تر محاذ قائم کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں اور انہیں کوششوں کے طور پر نائیڈو نے دہلی میں راہول گاندھی سے آج ملاقات کی ۔ نائیڈو ان دنوں دہلی میں کئی قائدین سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT