نائیڈو کو منموہن سنگھ کی مبارکباد

نئی دہلی 8 جون ( پی ٹی آئی)سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے تلگودیشم پارٹی کے صدر این چندرا بابو نائیڈو کو بحیثیت چیف منسٹر آندھرا پردیش عہدہ کا حلف لینے پر آج مبارکباد دی ۔ تشکیل تلنگانہ کیلئے ریاست کی تقسیم کے بعد نائیڈو نے وجئے وارہ کے قریب ناگرجنا نگر میں منعقدہ تقریب میں تقسیم شدہ آندھرا پردیش کے پہلے چیف منسٹر کی حیثیت سے آج شام حلف لیا۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے اپنے پیغام مبارکباد میں نئے آندھرا پردیش کے عوام کے شاندار مستقبل کیلئے اپنی نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT