Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / نائیڈو کو ہند ۔ امریکہ بزنس کونسل کا ایوارڈ

نائیڈو کو ہند ۔ امریکہ بزنس کونسل کا ایوارڈ

واشنگٹن 2 مئی ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو کو تبدیلی لانے والے چیف منسٹر ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ یہ ایوارڈ انہیں ریاستی سطح پر ہند ۔ امریکہ شراکت داری کو آگے بڑھانے کی کوششوں میں رول کے عوض دیا جا رہا ہے ۔ یہ ایوارڈ امریکہ ۔ ہندوستان بزنس کونسل کی جانب سے دیا جاتا ہے جو 8 مئی کو چندرا بابو نائیڈو کو سلیکان ویلی میں ہونے والی USIBC ویسٹ کوسٹ چوٹی کانفرنس میں پیش کیا جائیگا ۔ اس چوٹی کانفرنس میں انفارمیشن ٹکنالوجی ‘ بینکنگ ‘ فوڈ پراسیسنگ ‘ نگہداشت صحت ‘ صاف توانائی ‘ ڈیجیٹل ادائیگیاں ‘ مینو فیکچرنگ شعبوں کی سرکردہ شخصیتوں اور حکومت ہند کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں کو مدعو کیا جا رہا ہے ۔ اس چوٹی کانفرنس کے شرکا کئی امور پر تبادلہ خیال اور اظہار خیال بھی کرینگے ۔ اس کانفرنس میں مرکزی وزیر برائے فوڈ پراسیسنگ ہرسمراٹ کور بادل اور سکریٹری وزارت الیکٹرانکس و آئی ٹی ارونا سندر راجن بھی شرکت کریں گی ۔ کانفرنس میں ارونا سدر راجن کو بھی اعزاز پیش کیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT