Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / نائیکی کا لیبرون جیمز کیساتھ تاحیات معاہدہ

نائیکی کا لیبرون جیمز کیساتھ تاحیات معاہدہ

نیویارک ، 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کھیلوں کا سامان بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی نائیکی نے امریکی باسکٹ بال اسٹار لیبرون جیمز کے ساتھ تاحیات معاہدہ کیا ہے۔ رواں ماہ 31 سال کے ہونے والے جیمز 2003 ء سے ہی نائیکی کے ساتھ ہیں جب انھوں نے اس کمپنی کے ساتھ 9 کروڑ امریکی ڈالر کا معاہدہ کیا تھا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ نائیکی نے کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ تاحیات معاہدہ کیا ہے۔ ابھی معاہدہ کی رقم کی کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔ تاہم یہ اندازہ ہے کہ اس کی مالیت اوکلاہوما سٹی تھنڈر کے کھلاڑی کیون ڈورانٹ کے ساتھ نائیکی کے دس سالہ معاہدہ سے زیادہ ہوگی۔ ڈورانٹ کے معاہدہ کی مالیت 30 کروڑ امریکی ڈالر ہے۔

TOPPOPULARRECENT