Sunday , July 22 2018
Home / ہندوستان / نااہلیت کیخلاف عاپ کے مزید4 ارکان عدالت سے رجوع

نااہلیت کیخلاف عاپ کے مزید4 ارکان عدالت سے رجوع

نئی دہلی۔7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے مزید 4 ارکان اسمبلی عدالت سے رجوع ہوتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے اپنی نااہلی کے خلاف چیلنج کیا ہے جن پر منفعت بخش عہدے رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے انہیں ان کی عہدے کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔ جسٹس سنجیو کھنا اور جسٹس چندر شیکھر پر مشتمل بنچ نے مذکورہ ارکان اسمبلی کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردی ہے اور ہدایت دی کہ وہ اس بارے میں جواب داخل کرے کہ انہیں کس بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔ ایڈوکیٹ امیت شرما جوکہ کمیشن کے سامنے پیش ہوتے ہوئے مطلع کیا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک ان 8 ایم ایل ایز کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا ہے جو اس سے قبل اسی مسئلہ پر داخل کیا گیا ہے۔ انہوں نے عدالت سے کہا کہ یہ 4 ارکان اسمبلی اور اس سے پہلے کے 8 ارکان اسمبلی کی درخواستوں کا ایک ساتھ سنوائی کی جائے جس کو عدالت نے قبول کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردی اور مذکورہ تمام 12 ارکان کی درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت پر رضامندی ظاہر کی۔ مذکورہ بنچ نے کہا کہ نریش یادو، آدرش شاستری، سنجیو جھا اور راجیش گپتا کی عرضی کو مذکورہ 8 ارکان اسمبلی کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن کی جانب سے پچھلے ہفتے داخل کیے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ 8 ارکان اسمبلی نے عدالتی احکام کی پابندی نہیں کی۔

TOPPOPULARRECENT