Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / نااہل ایم ایل ایز کو راحت سے انکار

نااہل ایم ایل ایز کو راحت سے انکار

نئی دہلی ۔ 20 جولائی۔(سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج اُتراکھنڈ کے 9 نااہل ایم ایل ایز کو عبوری راحت دینے سے انکار کردیا ، جنھوں نے اپنی نااہلیت پر حکم التواء کی استدعات کرتے ہوئے اسمبلی سیشن میں حصہ لینے کی اجازت چاہی تھی ۔یہ سیشن 21 جولائی سے دھیرہ دون میں شروع ہورہا ہے ۔نینی تال ہائیکورٹ نے نااہل لیجسلیٹرس کے بارے میں فیصلہ برقرار رکھا تھا ۔ جسٹس دیپک مسرا اور جسٹس آر ایف نریمن کی بنچ نے تاہم کہا کہ ان ایم ایل ایز اور بی جے پی قانون سازوں کی دی گئی نوٹس برقرار رہے گی اور ایم ایل ایز کی دائر کردہ عرضی پر عدالتی فیصلے کے قطعی نتیجے کے تابع ہوگی ۔ دریں اثناء اس بنچ نے باغی ایم ایل ایز بشمول کنور پرانو سنگھ کی دائر کردہ اپیل پر شنوائی کو پیشگی کرتے ہوئے 28 جولائی کو مقرر کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT