Wednesday , September 19 2018
Home / سیاسیات / نابالغوں کی عصمت ریزی کے مقدمات فاسٹ ٹریک کرنے راہول کا مطالبہ

نابالغوں کی عصمت ریزی کے مقدمات فاسٹ ٹریک کرنے راہول کا مطالبہ

نئی دہلی ۔16 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) کتھوعہ اور اناؤ عصمت ریزی واقعات پر عوامی برہمی کے پیش نظر صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ نابالغوں کی عصمت ریزی کے مقدمات فاسٹ ٹریک کئے جائیں اور خاطیوں کو سزاء دی جائے ۔ اگر جرم سنگین ہوتو ملک کی بیٹیوں کو انصاف دلانے کیلئے خاطیوں کو سخت سزاء دی جائے ۔ راہول گاندھی نے نشاندہی کی کہ 19675 نابالغ بچیوں کی عصمت ریزی کے واقعات 2016 ء میں پیش آئے، اُن کا یہ تبصرہ وزیراعظم کے اس تبصرے کے بعد منظرعام پر آیا کہ کتھوعہ اور اُناؤ واقعات کے خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا ۔ دریں اثناء کانگریس نے مطالبہ کیا کہ کتھوعہ عصمت ریزی واقعہ کی تحقیقات عدالت کی نگرانی میں کروائی جائیں۔

TOPPOPULARRECENT