Wednesday , April 25 2018
Home / ہندوستان / نابالغ کے اجتماعی آبروریزی کا کیس 5 ملزمین کے خلاف مقدمہ درج

نابالغ کے اجتماعی آبروریزی کا کیس 5 ملزمین کے خلاف مقدمہ درج

پرتاپ گڑھ۔21جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ مانک پور میں پولیس نے ہفتہ کی دیر شام نابالغہ کے اغوا ور اسکے ساتھ اجتماعی آبروریزی کے الزام میں تین نوجوانوں اور تعاون کرنی والی دو خواتین سمیت پانچ ملزمان کے خلاف کیس درج کیاہے ۔ایس ایچ او بال کرشن شکل نے بتایا کہ موضع بسہیا کی ایک خاتوں نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ اس کے پڑوس کی دو خواتین نے 18/ جنوری کی شب 9 بجے اس کی 14 سالہ بیٹی کو اپنے گھر بلایا۔ جہاں پہلے سے شارق شیخ اور دو نامعلوم نوجوان موجود تھے جنہوں نے اسکے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی نیز بیہوش ہونے پر نواب گنج ہائی وے پر لے جا کر چھوڑ دیا اور فرار ہوگئے ۔تلاش کرنے پر وہ 19 جنوری کی صبح ملی۔ اس نے واقعہ کے متعلق بتایا۔شکایت پر شارق شیخ و دو نامعلوم اور تعاون کرنے والی دونوں خواتین کے خلاف اغوا و اجتماعی آبروریزی کا کیس درج کر کے متاثرہ لڑکی کو طبی معائنہ کیلئے ضلع زنانہ اسپتال بھیج دیا گیا۔ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT