Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / نابینا افراد بنیادی سہولتوں سے محروم،تعلیم اور روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانا ضروری ، سہ روزہ قومی کانفرنس

نابینا افراد بنیادی سہولتوں سے محروم،تعلیم اور روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانا ضروری ، سہ روزہ قومی کانفرنس

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ممتاز سماجی کارکن و سابق چیرپرسن ملٹیپل کونسل ڈاکٹر جی بابو راؤ نے کہا کہ ملک بھر میں نابینا افراد تعلیم اور روزگار کی فراہمی کے علاوہ دیگر کئی اہم بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں جس کے نتیجہ میں نابینا افراد کو زندگی کی کشمکش میں فلاح و بہبود اور ان کو تمام شعبہ حیات میں ترقی دیتے ہوئے سماجی دھارے میں شامل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وہ آج آل انڈیا کانفیڈریشن آف دی بلائینڈ اور ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن آف دی بلائینڈ تلنگانہ اسٹیٹ کے زیر اہتمام زیر عنوان ’ نابیناؤں کے تعلیمی حقوق اور قانون حق تعلیم اور مسائل ‘ پر رویندرا بھارتی آڈیٹوریم میں منعقدہ سہ روزہ قومی کانفرنس کے اختتامی اجلاس کو بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مذکورہ منعقدہ سہ روزہ قومی کانفرنس کے دوران آل انڈیا کانفیڈریشن آف دی بلائینڈ کی جانب سے نابینا افراد کی فلاح و بہبود سے متعلق 8 مطالبات پر مشتمل سفارشات پر مبنی قرار داد کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے نابیناؤں کی بہبود کے لیے اپنے بھر پور تعاون کا پیشکش کیا ۔ سابق سکریٹری کابینہ و سماجی کارکن مسٹر ایم ناگا راجو نے آل انڈیا کانفیڈریشن آف دی بلائینڈ اور ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن آف دی بلائینڈ تلنگانہ اسٹیٹ کی جانب سے نابیناؤں کے لیے انجام دی جانے والے جذبہ خدمت خلق کی اور نابیناؤں کے لیے تیار کئے گئے ایکشن پلان 2016-2019 کی ستائش کی ۔ اس موقع پر سابق چیف کمشنر معذورین مرکزی حکومت اے آئی سی بی قائد مسٹر پی کے پنچا نے اے آئی سی بی کی جانب سے نابیناؤں کی بہبود کے لیے تیار کردہ 8 مطالبات پر مشتمل سفارشات پر مبنی ایکشن پلان 2016-2019 پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔۔

TOPPOPULARRECENT