Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / نابینا کمسن طلبہ کی پٹائی،اسکول پرنسپال گرفتار

نابینا کمسن طلبہ کی پٹائی،اسکول پرنسپال گرفتار

کاکیناڈا میں نابینا بچوں کے اسکول میں بہیمانہ واقعہ ،تحقیقات کا حکم

کاکیناڈا میں نابینا بچوں کے اسکول میں بہیمانہ واقعہ ،تحقیقات کا حکم
حیدرآباد 21 جولائی ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش کے کاکیناڈا ٹاون میں عہدیداروں نے کہا ہے کہ ایک انتہائی بربریت انگیز واقعہ میں نابینا بچوں کے ایک خانگی اسکول کے پرنسپال نے جو خود بھی بینائی سے محروم ہے اپنے اسکول کیتین کمسن نابینا طلبہ کو مبینہ طور پر وحشیانہ انداز میں زدوکوب کیا ۔ عہدیداروں نے کہا کہ یہ واقعہ اگرچہ دو دن قبل پیش آیا لیکن مقامی ٹیلی ویژن چینلوں پر آج اس کے فٹیج دکھائے جانے کے بعد سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔ جس میں دکھایا گیا تھا کہ اسکولی پرنسپال ان بچوں کو چھڑی سے پیٹ رہا ہے ۔ اسکول پرنسپال کی شناخت سرینواس کی حیثیت سے کی گئی ہے اور واقعہ میں اس کی مدد کرنے والے دوسری شخص کی شناخت کے وی راو کی حیثیت سے کی گئی ہے جو اسکول کا کرسپانڈنٹ و سکریٹری ہے ۔ ان دنوں کو متاثرہ طلبہ کے والدین کی طرف سے پولیس میں دائر کردہ شکایت کی بنیاد پر گرفتار کرلیا گیا ۔ مشرقی گوداوری کی ضلع کلکٹر نیتو کمار پرساد نے یہ اطلاع دی اور کہا کہ ضلع انتظامیہ نے خانگی اسکول کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ اس سنگین واقعہ کا نوٹ لیتے ہوئے کلکٹر نے دیگر چند سینئر عہدیداروں کے ساتھ اسکول کا معائنہ کیا اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ۔ متعلقہ تحصیلدار کو بھی اس واقعہ کی تفصیلی تحقیقات کرنے کا اس کے بعد جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ کاکیناڈا کے ریونیو ڈیویژنل آفیسر (آر ڈی او ) بی آر امبیڈکر نے کہا کہ ’’رپورٹ پیش کئے جانے کے بعد ہی ہم اس واقعہ میں ملوث خاطیوں کے خلاف کارروائی کریں گے ‘‘ آر ڈی او نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پرنسپال نے ’ضبط شکنی ‘ پر ان طلبہ کی پٹائی کی تھی ۔ 0 تا 13 سال کی عمر کے یہ تینوں طلبہ اسکول کے احاطہ کے باہر کھیل رہے تھے اور کلاس میں جانے کیلئے کی گئی ہدایات کو نظر انداز کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ ان تینوں بچوں کو جن کے جسم پر زخم آئے ہیں آج دوپہر دواخانہ میں شریک کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT