Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / ناجائز تعلقات کی وجہ سے خاتون کا قتل

ناجائز تعلقات کی وجہ سے خاتون کا قتل

تھانے ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پالگھر ڈسٹرکٹ میں ایک عمر رسیدہ شخص کو ایک خاتون کا گلا گھونٹ کر قتل کردینے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔ یہ واقعہ وڈا تعلقہ میں رونما ہوا جہاں کے پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر ایس ایم چودھری نے بتایا کہ موضع نہرولی کے قریب جنگلات سے ایک ادھیڑ عمر کی خاتون کی مسخ شدہ نعش دستیاب ہوئی جس کے گلے پر نشانا

تھانے ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پالگھر ڈسٹرکٹ میں ایک عمر رسیدہ شخص کو ایک خاتون کا گلا گھونٹ کر قتل کردینے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔ یہ واقعہ وڈا تعلقہ میں رونما ہوا جہاں کے پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر ایس ایم چودھری نے بتایا کہ موضع نہرولی کے قریب جنگلات سے ایک ادھیڑ عمر کی خاتون کی مسخ شدہ نعش دستیاب ہوئی جس کے گلے پر نشانات پائے گئے۔ اس معاملہ کی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ 55 سالہ گوپال واگھ جو موضع نہرولی کا ساکن بتایا گیا ہے، کے مقتولہ خاتون سے عرصہ دراز سے ناجائز تعلقات استوار تھے لیکن واگھ اس سے پیچھا چھڑانا چاہتا تھا۔ اسی مقصد کے تحت دس روز قبل وہ خاتون کو جنگلاتی علاقہ میں لے گیا اور وہاں گلا گھونٹ کر اس کا قتل کردیا اور نعش کو وہیں چھوڑ دیا۔ مقتولہ خاتون کے بیٹے کی شکایت پر پولیس نے گذشتہ شب واگھ کو گرفتار کیا۔ ایس ایم چودھری نے کہا کہ مزید تحقیقات کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT