Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / ناجائز تعلقات کے الزام میں زدوکوب کرنے والے افراد گرفتار

ناجائز تعلقات کے الزام میں زدوکوب کرنے والے افراد گرفتار

حیدرآباد۔/5مئی، ( سیاست نیوز) بیوی سے ناجائز تعلقات کے شبہ میں ایک شخص کو زدوکوب کرنے والے تین افراد بشمول خاتون کے شوہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تاخیر سے منظر عام پر آئے واقعہ کے بعد پولیس نے پرلہاد، پروین اورسائی بابا کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرلہاد کو رفیق پر شک تھا کہ وہ تنہائی میں اس کی بیوی کے ساتھ ملتا ہے اور دونوں میں ناجائز تعلقات پائے جاتے ہیں۔ پیشہ سے آٹو ڈرائیور رفیق گزشتہ پانچ سال سے پرلہاد کے مکان میں کرایہ سے ہے جو سرینواس نگر چنتل علاقہ میں واقع ہے۔ گذشتہ چند دنوں سے پرلہاد کو رفیق کی سرگرمیوں اور اس کی بیوی کی حرکتوں پر شک ہوا اور اس نے اپنے بیٹے اور ساتھی کے ہمراہ ملکر رفیق کو شدید زدوکوب کرنے کے بعد اسے ایک کمرے میں بند کردیا۔ اس بات کی خفیہ اطلاع پر پولیس نے واقعہ کو بے نقاب کیا اور تینوں کو حراست میں لے لیا۔

TOPPOPULARRECENT