Sunday , May 27 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ناخواندگی کے خاتمہ کیلئے حکومت کمربستہ

ناخواندگی کے خاتمہ کیلئے حکومت کمربستہ

مد ہول /11 فروری ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) حکو مت ریاست سے ناخواندگی کے خاتمہ کیلئے پوری طرح کمر بستہ ہو چکی ہے دیہی علا قوں میں بچوں کو تعلیم سے آراستہ کر نے کے لئے اساتذہ پہل کریںان خیالات کااظہار ضلعی ما نیٹرینگ ٹیم نے ضلع پر یشد ہائی اسکول مدہول کے دور ے کے موقع پر اساتذہ کو دی انہوں نے کہاکہ تعلیم کے فروغ کیلئے حکو مت کی جا نب سے ہر مم

مد ہول /11 فروری ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) حکو مت ریاست سے ناخواندگی کے خاتمہ کیلئے پوری طرح کمر بستہ ہو چکی ہے دیہی علا قوں میں بچوں کو تعلیم سے آراستہ کر نے کے لئے اساتذہ پہل کریںان خیالات کااظہار ضلعی ما نیٹرینگ ٹیم نے ضلع پر یشد ہائی اسکول مدہول کے دور ے کے موقع پر اساتذہ کو دی انہوں نے کہاکہ تعلیم کے فروغ کیلئے حکو مت کی جا نب سے ہر ممکن اقدامات انجام دئے جا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ حکو مت کے مشن کو کا میا ب تر بنا نے کیلئے سرکاری مشنری کا تعاون ضروری ہے واضح رہے کہ مذکورہ ٹیم میں چندر کانت ایجو کیشن آفیسر کو بیر منڈل اور کر شنا مورتی نگوا پی جی ایچ ایم شامل ہے انہوں نے آج ضلع پر یشد ہائی اسکول مدہول کے علاوہ مدہول منڈل کے مختلف مواضعات کے دورہ کر تے ہوئے اسکولی نظام اور ریکارڈ کی تفصیلی تنقیح کی مسٹر چندر کانت نے بتا یا کہ مذکورہ ٹیم کا قیام حکو مت کی جا نب سے عمل میں لایا گیا ہے اس کا مقصد تعلیمی نظام کے ساتھ بنیادی سہولیات سے آگاہی حا صل کر تے ہو ئے جن مقامات پر بنیادی سہولیات کا فقدان پا یا جا ئے گا وہاں پر جنگی خطوط پر اقدامات انجام دئے جائینگے انہوں نے اپنے دورے کے دوران طلباء کی قا بلیت جا نچنے کیلئے طلباء سے راست ملا قات کر تے ہوئے ان سے مختلف سوالات کئے جس پر طلباء نے مثبت جواب دینے پر انہوں نے مسرت کا اظہار کیا ہائی اسکول مدہول اطمینا ن کا اظہا ر کیا اس موقع پر صدر مدرس ہا ئی اسکول ڈی سرینواس کے علاوہ دیگر اسا تذہ مو جو دہے۔

TOPPOPULARRECENT