Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ناخواندگی کے خاتمہ کیلئے حکومت کی سنجیدہ کوشش

ناخواندگی کے خاتمہ کیلئے حکومت کی سنجیدہ کوشش

مکتھل /18 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع محبوب نگر کے ہر قصبہ اور ہر دیہات میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ہر موضع میں علم کی شمع روشن کرتے ہوئے ناخواندگی کے خاتمہ کے ذریعہ نئی نسل میں تعلیم کو عام کرنے اور انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کرکے ایک نئے اور سنہرے تلنگانہ کے خواب کی تکمیل کی راہ ہموار کرنے حکومت نے اپنی سنجیدہ کوششوں کا آغاز کیا ہے ۔ ضلع کلکٹر محبوب نگر شریمتی سری دیوی نے مکتھل کے موضع کرنی میں اسکول کے قدیم طلبہ کی جانب سے منعقدہ سلور جوبلی تقاریب کو مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ضلع کلکٹر نے قدیم طلباء کا اپنے اسکول سے دیرینہ تعلق اور تعلیم میں ان کی دلچسپیوں پر اپنی غیر معمولی خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آدمی کا رشتہ علم اور تعلیم سے کبھی ختم نہیں ہوتا ۔ انہوں نے تعلیمی سہولیات کی مکمل فراہمی کیلئے اپنی طرف سے بھرپور تیقن دیتے ہوئے جونئیر کالج ، آنگن واڑی اسکولس اور تعلیمی اداروں میں بیت الخلاء کی تمعیر کیلئے نمائندگی کرنے والوں کو تخمینہ رپورٹ تیار کرکے روانہ کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر نے اسکول کے قدیم طلبہ کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے ان کے ساتھ ایک گروپ فوٹو بھی کنچھوایا ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس حلقہ اسمبلی مکتھل انچارج مسٹر دیوری ملپا ، مسٹر آشی ریڈی ، مسٹر سری ہری زیڈ پی ٹی سی کے علاوہ مسٹر بی کونڈیا سرکاری عہدیدار اور سرپنچ کرنی و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT