Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / نادر امریکی ڈاک ٹکٹ 60 سال بعد برآمد

نادر امریکی ڈاک ٹکٹ 60 سال بعد برآمد

واشنگٹن ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں 60 سال قبل سرقہ کئے گئے ایک نادر ڈاک ٹکٹ اس کے اصلی مالک کے پاس پہنچا دیا گیا ہے۔ 24 سینٹ مالیت کا ’انورٹیڈ جینی‘ نامی یہ ٹکٹ 1918 میں شائع ہوا تھا اور اس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس پر دو پروں والے طیارے کی تصویر الٹی شائع ہوگئی تھی۔ یہ ان چار ٹکٹوں میں سے ایک ہے جنھیں 1955 میں نیویارک میں ڈاک ٹکٹ جمع کرنے والے افراد کے کنونشن سے چوری کر لیا گیا تھا۔.اپریل میں یہ ڈاک ٹکٹ ایک نیلامی کے دوران پھر سامنے آیا۔ اسے آئرلینڈ کے ایک شخص نے پیش کیا تھا جن کا کہنا ہے کہ انھیں یہ اپنے دادا سے وراثت میں ملا ہے۔ ’انورٹیڈ جینی‘ کی موجودہ قیمت پونے دو لاکھ امریکی ڈالر بتائی جاتی ہے اور اسے اب بحفاظت امریکی فلیٹک ریسرچ لائبریری پہنچا دیا گیا ہے جس نے اب تک برآمد دیگر دو ٹکٹ بھی ڈھونڈے ہیں۔ امریکی فلیٹک ریسرچ لائبریری نے کہا ہے کہ کیلن او نیل کے دادا نے یہ ٹکٹ بظاہر آئر لینڈ میں ایک کار بوٹ سیل میں خریدا تھا اور اسے ڈھونڈنے پر کیلن کو بطور انعام 50 ہزار ڈالر دیے گئے ہیں۔ کیلن کا کہنا ہے کہ انھیں ٹکٹ کی تاریخ اور اہمیت کے بارے میں ’کوئی علم‘ نہیں تھا۔ انھوں نے کہا کہجب ایف بی آئی نے مجھ سے رابطہ کیا تو مجھے پتہ چلا کہ یہ ڈاک ٹکٹ کیا ہے اور مجھ سے کیوں رابطہ کیا جا رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT