Monday , September 24 2018
Home / جرائم و حادثات / نادر مورتیوں کے سرقہ میں ملوث بین ریاستی ٹولی گرفتار : کمشنر پولیس

نادر مورتیوں کے سرقہ میں ملوث بین ریاستی ٹولی گرفتار : کمشنر پولیس

حیدرآباد۔ 4 فروری (سیاست نیوز) نادر مورتیوں کے سرقہ میں ملوث بین ریاستی سارقین کی دو رکنی ٹولی کو ٹاسک فورس نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 600 سال قدیم مورتیاں برآمد کرلیں۔ کمشنر پولیس وی وی سرینواس راؤ نے بتایا کہ ٹاسک فورس نے کاماریڈی پولیس کی مدد سے 25 سالہ شیخ حیدر اور اسکے ساتھی 24 سالہ شیخ عزیز متوطن بیدر کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمین عادی سارقین ہیں اور کاماریڈی کی ایک مندر میں قدیم و نادر مورتیوں کا سرقہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹولی کا پتہ لگا کر ان کے قبضہ سے تین مورتیاں برآمد کرلئے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ حیدر اور شیخ عزیز نے مہاراشٹرا کے اضلاع اورنگ آباد اور لاتور میں جین مندر اور شیو مندر میں سرقہ کرکے نادر مورتیاں غائب کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک پولیس نے مذکورہ ملزمین کو سابق میں تین مرتبہ گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم انسپکٹر ناگیشور راؤ کی ستائش کی اور انکی ٹیم کو انعام کا اعلان کیا۔

TOPPOPULARRECENT