Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / نادر پرندوں کی تصویری نمائش کا اہتمام

نادر پرندوں کی تصویری نمائش کا اہتمام

جنگلاتی زندگی میں پائے جانے والے پرندوں سے عوام کو واقف کروانا اصل مقصد
حیدرآباد۔21اگسٹ (سیاست نیوز) ہندستان میں موجود نادر پرندوں کی تصویری نمائش کا ہوٹل میری گولڈ امیر پیٹ میں انعقاد عمل میں آیا اور اس تصویری نمائش کا افتتاح محترمہ تیج دیپ کور مینن آئی پی ایس نے انجام دیا۔ مختلف فوٹو گرافرس کی جانب سے کی گئی نادر پرندوں کی تصویر کشی کو اس دو روزہ نمائش کے دوران عوامی مشاہدہ کیلئے رکھا گیا تھا جس میں ہندستان میں پائے جانے والے نادر پرندوں کی تصاویر موجود تھیں۔ حیدرآباد برڈنگ پالس کی جانب سے منعقدہ اس نمائش کے دوران ایسی نادر تصاویر پیش کی گئیں جن میں نادر پرندے موجود تھے ۔ اس تصویری نمائش کے انعقاد کا مقصد جنگلاتی زندگی میں پائے جانے والے پرندوں کی تصاویر کو عوام کے درمیان پیش کرتے ہوئے انہیں اس بات سے واقف کروانا تھا کہ ایسے پرندے اب بھی ہندستانی جنگلاتی علاقوں میں پائے جاتے ہیںا وران کا تحفظ ماحولیات اور جنگلات کے تحفظ کے ذریعہ ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔اس نمائش کے انعقاد میں تلنگانہ میں تالابوں کے تحفظ کیلئے قائم اسپیشل ٹاسک فورس کا بھی تعاون حاصل رہا کیونکہ ہندستانی جنگلات و شہری علاقوں میں پائے جانے والے پرندوں کے لئے پانی بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور جن علاقو ں میں تالاب اور پانی موجود ہوتا ہے ان علاقو ںمیں ہی یہ پرندے اکثر پائے جاتے ہیں۔ ان پرندوں کے پائے جانے کیلئے اننت گیری ہلز کے جنگلاتی علاقہ اور امین پور و فاکس تالاب جیسے علاقوں کا تحفظ ضروری ہے جسے حکومت نے ماحولیاتی تحفظ کیلئے محفوظ علاقے قرار دے چکی ہے اور ایسے نادر پرندوں کو بچانے کیلئے اس طرح کے ماحولیات کی فراہمی ناگزیر ہوتی ہے۔مسز تیج دیپ کور مینن ڈائریکٹر جنرل تلنگانہ اسپیشل پروٹیکشن فورس نے اس دو روزہ نمائش کے افتتاح کے موقع پر نمائش منعقد کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور ان نادر پرندوں کو اپنے کیمرہ میں قید کرنے والے فوٹو گرافرس کی بھی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی نمائش کا انعقاد ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT