Tuesday , December 19 2017
Home / شہر کی خبریں / نارائن اماں کالج ، حیدرگوڑہ ، عطا پور و دیگر قریبی علاقوں میں برقی شٹ ڈاؤن

نارائن اماں کالج ، حیدرگوڑہ ، عطا پور و دیگر قریبی علاقوں میں برقی شٹ ڈاؤن

حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : ڈیویژنل انجینئر کنسٹرکشن سنٹرل سرکل حیدرآباد کے بموجب 5 نومبر کو نارائن اماں کالج برقی فیڈر کی مرمت و درستگی عمل میں آئے جس کے پیش نظر صبح 11 تا 11-30 بجے دن اور 2 بجے دن تا 5 بجے شام کے درمیان برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔
٭٭    اے ڈی ای الیکٹریکل سنٹرل بریک ڈاؤن ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل چارمینار کے بموجب 5 نومبر کو حیدرگوڑہ برقی فیڈر کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی جس کے پیش نظر صبح 10 تا 2 بجے دن جناپریہ ، حیدرگوڑہ ، فرینڈس کالونی ، اے جی کالونی ، ویکر سیکشن کالونی ، اسٹار ہوٹل ، رادھا کرشنا نگر ، عطا پور ، ایشور تھیٹر ، مجسمہ گاندھی اور دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT