Wednesday , December 13 2017
Home / سیاسیات / نارائن رانے ‘ کانگریس سے مستعفی

نارائن رانے ‘ کانگریس سے مستعفی

پارٹی پر چیف منسٹر بنانے کے وعد ہ سے انحراف کرنے کا الزام
کڈال ( مہاراشٹرا ) 21 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا نارائن رانے نے آج کانگریس پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا اور یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ وہ ایک بار پھر بی جے پی سے وابستہ ہوجائیں گے ۔ نارائن رانے نے اپنے مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے سندھو درگ ضلع میں اس فیصلے کا اعلان کیا اور کانگریس پارٹی پر الزام عائد کیا کہ اس نے انہیں چیف منسٹر بنانے کے وعدہ پر عمل نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ 12 سال قبل کانگریس میں شامل ہوئے تھے اس وقت احمد پٹیل نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں ریاست کا چیف منسٹر بنایا جائیگا تاہم پارٹی نے ایسا نہیں کیا ہے ۔ وہ شیوسینا سے ترک تعلق کرتے ہوئے کانگریس میں شامل ہوئے تھے ۔ نارائن رانے نے کہا کہ انہوں نے آج اپنا استعفی سونیا گاندھی کو روانہ کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مکتوب میںمیں نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور میں نے سونیا گاندھی یا راہول گاندھی پر کوئی تنقید نہیں کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی اپنے آئندہ کے منصوبہ پر انہوں نے غور نہیں کیا ہے ۔ جب ان قیاس آرائیوں پر سوال کیا گیا کہ وہ بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں رانے نے بتایا کہ ابھی انہوں نے فیصلہ نہیں کیا ہے ۔وہ دسہرہ سے قبل اس بات کا اعلان کرینگے ۔ اس سال دسہرہ 30 ستمبر کو مقرر ہے ۔

TOPPOPULARRECENT