Thursday , December 13 2018

نارائن پیٹ میں آج تحفظ عقائد اہل سنت کانفرنس

نارائن پیٹ /24 اگست (راست) جناب محمد امجد حسین اقبال اشرفی کے بموجب 25 اگست بروز پیر بعد نماز عشاء بمقام تقی بازار میدان، نارائن پیٹ (ضلع محبوب نگر) زیر نگرانی حضرت سید شاہ محمد غیاث الدین قادری و زیر صدارت حضرت سید شاہ جلال حسینی اشرفی تحفظ عقائد اہل سنت کانفرنس کا انعقاد عمل میں آرہا ہے، جس میں بحیثیت مہمان مقرر مولانا سید شاہ نورانی

نارائن پیٹ /24 اگست (راست) جناب محمد امجد حسین اقبال اشرفی کے بموجب 25 اگست بروز پیر بعد نماز عشاء بمقام تقی بازار میدان، نارائن پیٹ (ضلع محبوب نگر) زیر نگرانی حضرت سید شاہ محمد غیاث الدین قادری و زیر صدارت حضرت سید شاہ جلال حسینی اشرفی تحفظ عقائد اہل سنت کانفرنس کا انعقاد عمل میں آرہا ہے، جس میں بحیثیت مہمان مقرر مولانا سید شاہ نورانی میاں اشرفی جیلانی کچھوچھوی (فرزند مولانا سید محمد ہاشمی میاں) شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ اور مولانا سید شاہ چندا حسینی سجادہ نشین گوگی شریف کے خصوصی خطابات ہوں گے، جب کہ مشہور نعت خواں جناب محمد عقیل رضوی ممبئی نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔
ی۔

TOPPOPULARRECENT