نارائن پیٹ میں آج جلسہ شہادت حسینؓ اور پیغام حق کا اہتمام

نارائن پیٹ ۔ 20 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہادت امام حسینؓ اور پیغام حق کے عنوان سے عظیم الشان دعوتی جلسہ عام ایس آئی او کی جانب سے گورنمنٹ کالج گراونڈ چوک بازار نارائن پیٹ میں 21 نومبر بروز جمعہ 7بجے شام منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس دعوتی جلسہ عام میں مہمان خصوصی کے طور پر جناب اے پی جیتندر ریڈی رکن پارلیمنٹ محبوب نگر و ٹی آر ایس فلور لیڈ

نارائن پیٹ ۔ 20 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہادت امام حسینؓ اور پیغام حق کے عنوان سے عظیم الشان دعوتی جلسہ عام ایس آئی او کی جانب سے گورنمنٹ کالج گراونڈ چوک بازار نارائن پیٹ میں 21 نومبر بروز جمعہ 7بجے شام منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس دعوتی جلسہ عام میں مہمان خصوصی کے طور پر جناب اے پی جیتندر ریڈی رکن پارلیمنٹ محبوب نگر و ٹی آر ایس فلور لیڈر پارلیمنٹ ، جناب یس راجندر ریڈی رکن اسمبلی نارائن پیٹ ، جناب رام موہن ریڈی رکن اسمبلی مکتھل ، جناب وائی یلاریڈی سابقہ ریاستی وزیر شیوا کمار ریڈی ضلع جنرل سکریٹری ٹی آر ایس جناب کرشنا حلقہ اسمبلی انچارج کانگریس ، جناب ناگورلڈناماجی ، بی جے پی ریاستی نائب صدر و دیگر شرکت کریں گے ۔ اس جلسہ کو ممتاز عالم دین مولانا عبدالصمد العمودی کے علاوہ محمد صادق احمد ( تلگو مقرر ) برادر محمد اقبال حسین صدر ریاستی یس آئی او مخاطب کریں گے ۔ ایس آئی او نارائن پیٹ کے قائدین محمد راشد فیصل ، محمد آصف ، محمد انور پاشاہ، ظہیرالدین نے مشترکہ پریس کانفرنس کے ذریعہ عوام سے اپیل کی کہ وہ اس اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ شہادت امام حسینؓ اور پیغام حق کو عام کرنے کیلئے برادران وطن کو بھی اپنے ساتھ اس جلسہ میں شرکت کیلئے لائیں تاکہ اسلام کے متعلق پھیلی ہوئی غلط فہمیوں کا ازالہ ہوسکے ۔ موجودہ حالات میں اسلام کی حقانیت اور امام حسینؓ کی جانب سے جمہوریت کی بحالی کیلئے کی گئی جدوجہد کو عام کرنا ضروری ہے ۔ ایس آئی او قائدین نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ اس اجلاس عام کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچانے کیلئے خود بھی شرکت کریں اور برادران وطن کو بھی شرکت کی دعوت دیں۔

TOPPOPULARRECENT