Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ میں آج عظیم الشان جلسہ عام

نارائن پیٹ میں آج عظیم الشان جلسہ عام

تحریک کے روح رواں جناب عامر علی خاں کے علاوہ دیگر دردمندانِ ملت شرکت کرینگے
نارائن پیٹ۔24 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلمانان نارائن پیٹ کی جانب سے تحریک 12% تحفظات مسلمانان تلنگانہ، شاخ نارائن پیٹ کے زیراہتمام 25 مارچ بروز جمعہ 7 بجے شام ماڈرن ہائی اسکول کے وسیع و عریض میدان میں ایک عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں تحریک تحفظات تلنگانہ کے محرک و روح رواں جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے علاوہ ہردلعزیز رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی، ٹی آر ایس ضلع جنرل سیکریٹری مسٹر کے شیو کمار ریڈی، ریاستی صدر مسلم ریزرویشن فرنٹ (MRF)، جناب افتخار الدین احمد، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالمجید، مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد امیرالدین ایڈوکیٹ، صدر تحریک تحفظات شاخ نارائن پیٹ نے نارائن پیٹ میں ایک پریس کانفرنس میں تفصیلات بتلاتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جلسہ کی سرپرستی سجادہ نشین جناب سید شاہ غیاث الدین قادری، جناب محمد نواز موسیٰ، جناب غلام محی الدین چاند کررہے ہیں۔ اس جلسہ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس جلسہ کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام سیاسی جماعتوں و مذہبی تنظیموں کے علاوہ مقامی مجلسی قائدین بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ اپنے وعدہ کو یقیناً پورا کریں گے۔ یہ جلسہ ان کو اپنے وعدے کو یاد دلانے اور اس پر جلد از جلد عمل آوری کے لئے دباؤ بنانے کیلئے کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر جناب عبدالسلیم ایڈوکیٹ، جناب محمد ظہیرالدین، جناب سرفراز حسین انصاری، جناب اعجاز حسین، جناب خلیل احمد تاج، جناب ذاکر ہزاری ، جناب محمد ریاض، جناب شاہنواز حسین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT