Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ میں آج کے ٹی آر کا جلسہ عام سے خطاب

نارائن پیٹ میں آج کے ٹی آر کا جلسہ عام سے خطاب

نارائن پیٹ /14 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ٹاون کے گورنمنٹ جونئیر کالج گراؤنڈ ( منی اسٹیڈیم ) کل منعقد شدنی ٹی آر ایس کے پرگتی سبھا ، جلسہ عام کی تیاریاں تقریباً مکمل کرلی گئی ہیں ۔ ریاستی وزیر آئی ٹی و بلدی نظم و نسق مسٹر کے تارک راما راؤ ( کے ٹی آر ) اس جلسہ عام سے خصوصی خطاب کریں گے ۔ اس موقع پر کئی ایک ترقیاتی کاموں کا افتتاح انجام دیں گے ۔ جس میں خصوصیت کے ساتھ 18 کروڑ روپئے لاگتی مشن بھگیرتا ، سڑک کی توسیع منی اسٹیڈیم ڈبل بیڈروم مکانات شہر میں سڑکوں اور ڈرینوں کی تعمیری کاموں کے علاوہ پی جی سنٹر کا افتتاح انجام دیں گے ۔ اس جلسہ عام میں 25 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے ۔ ٹھیک تین بجے وزیر موصوف نارائن پیٹ آئیں گے ۔ وہ سڑک کے راستہ سے ہی نارائن پیٹ آرہے ہے ۔ رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی نے عوام سے اس جلسہ عام میں جوق در جوق شرکت کرتے ہوئے جلسہ عام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT