Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ میں آج دعوت افطار

نارائن پیٹ میں آج دعوت افطار

عوامی خدمات جاری رکھنے کے شیوا کمار ریڈی کا عزم

عوامی خدمات جاری رکھنے کے شیوا کمار ریڈی کا عزم
نارائن پیٹ /20 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کے شکست خوردہ ٹی آر ایس امیدوار کے شیوا کمار ریڈی کی جانب سے 21 جولائی کو نارائن پیٹ کے انجنا گارڈن فنکشن ہال میں روزہ داروں کے لئے پرتکلف دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ انھوں نے نمائندہ سیاست سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، لیکن وہ اپنی شکست سے دل شکستہ نہیں ہیں، وہ عوام کی خدمت بدستور جاری رکھیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ان پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے اقلیتوں نے ان کے حق میں اپنے ووٹوں کا استعمال کیا، جس کو وہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عوام بالخصوص اقلیتوں نے اپنے مسائل کی یکسوئی کے لئے ان سے ہمیشہ بغیر کسی جھجک کے مل سکتے ہیں۔ انھوں نے اپنی زندگی کا مقصد دراصل عوامی خدمت بتایا ہے۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ وہ چیف منسٹر تلنگانہ و سربراہ ٹی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے نارائن پیٹ حلقہ اسمبلی کے سلگتے مسائل جیسے پانی، برقی، سڑکوں کی توسیع و تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں نمائندگی کرچکے ہیں۔ چیف منسٹر نے انھیں تیقن دیا ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر ان کاموں کو انجام دینے بہت جلد ضلع کلکٹر و متعلقہ عہدہ داروں کو ہدایات جاری کریں گے۔ واضح رہے کہ کے شیوا کمار ریڈی حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ میں بے لوث عوامی خدمات کے کام جیسے واٹر ٹینکرس کے ذریعہ پانی کی قلت سے متاثرہ علاقوں کو پانی کی سربراہی، طلبہ میں اسکالر شپس کی تقسیم، اسکولوں کے انفراسٹرکچر کے لئے مالیہ کی فراہمی، تعلیمی اشیاء کی تقسیم اور دیگر فلاحی خدمات کا ایک طویل ریکارڈ رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ شیوا کمار ریڈی نے صرف دو ہزار ووٹوں کے فرق سے اپنے حریف تلگودیشم امیدوار ایس راجندر ریڈی سے شکست کھا گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT