Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ میں تلگودیشم کے اجلاس کا انعقاد

نارائن پیٹ میں تلگودیشم کے اجلاس کا انعقاد

نارائن پیٹ /15 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ٹاون کے انجنا گارڈن فنکشن ہال میں تلگودیشم پارٹی کارکنوں کا ایک اہم اجلاس عام منعقد ہوا ۔ جس میں نارائن پیٹ حلقہ اسمبلی کے چار منڈلوں کے پارٹی قائیدین کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مہمان خصوصی کے طور پر صدر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی مسٹر ایل رمنا ٹی ڈی پی فلور لیڈر مسٹر دیاکر راؤ

نارائن پیٹ /15 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ٹاون کے انجنا گارڈن فنکشن ہال میں تلگودیشم پارٹی کارکنوں کا ایک اہم اجلاس عام منعقد ہوا ۔ جس میں نارائن پیٹ حلقہ اسمبلی کے چار منڈلوں کے پارٹی قائیدین کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مہمان خصوصی کے طور پر صدر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی مسٹر ایل رمنا ٹی ڈی پی فلور لیڈر مسٹر دیاکر راؤ رکن اسمبلی ورنگل ، نائب فلور لیڈر مسٹر ریونت ریڈی رکن اسمبلی کوڑنگل رکن راجیہ سبھا مسٹر رام موہن راؤ ، مقامی رکن اسمبلی مسٹر ایس راجندر ریڈی صدر ضلع ٹی ڈی پی مسٹر نرسملو کے علاوہ دیگر قائدین نے شرکت کی ۔ 23 اپریل کو محبوب نگر کے اجلاس عام میں چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو شرکت کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر اجلاس سے قبل تلگودیشم پارٹی پرچم کشائی انجام دی گئی ۔ اس اجلاس میں نارائن پیٹ حلقہ اسمبلی تلگودیشم قائدین مسرز پرتاب ریڈی ، رمیش گوڑ ، ڈاکٹر کے نرسمہا ریڈی ، چاند پاشاہ ، محمود انصاری ، محمد فیروز ، محمد عمران اور دیگر قائدین موجود تھے ۔ قبل ازیں مہمان خصوصی کو زبردست جلوس و موٹر سائیکل ریالی کے ذریعہ جلسہ گاہ لایا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT