Wednesday , December 19 2018

نارائن پیٹ میں سڑکوں کی حالت نہایت خستہ

نارائن پیٹ /22 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ میں حالیہ بارش کے سبب ٹاون میں سڑکوں کی حالت نہ گفتہ با ہوگئی ہے ۔ شہر کی تقریباً تمام سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے ہیں ۔ جس میں بارش کا پانی جامع ہوگیا ہے ۔ جس کے سبب راہروں اور سواریوں کو ناقابل بیان دشواریوں کا سامنا ہے ۔ ان گڑھوں کو عبور کرنا جان جوکھم میں ڈالنے کے مترادف ہے ۔ اکثر

نارائن پیٹ /22 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ میں حالیہ بارش کے سبب ٹاون میں سڑکوں کی حالت نہ گفتہ با ہوگئی ہے ۔ شہر کی تقریباً تمام سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے ہیں ۔ جس میں بارش کا پانی جامع ہوگیا ہے ۔ جس کے سبب راہروں اور سواریوں کو ناقابل بیان دشواریوں کا سامنا ہے ۔ ان گڑھوں کو عبور کرنا جان جوکھم میں ڈالنے کے مترادف ہے ۔ اکثر و بیشتر ان گڑھوں کے سبب حادثات پیش آرہے ہیں ۔ سواریوں کے راستوں سے گذرنے پر گڑھوں کا پانی اچھل کر راہروں پر گر جاتا ہے ۔ ٹریفک کے بہاؤں سے آئے دن دشواریوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ گنیش وسرجن کے موقع پر عارضی طور پر سڑکوں کی مرمت کیح گئی تھی ۔ جو حالیہ مسلسل بارش سے پھر سابقہ حالت پر لوٹ آئی ہے ۔ رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس آر ریڈی نے انتخابات سے پہلے اور اپنے انتخابات کے بعد مسلسل یہ دعوہ کرتے آتے ہیں کہ سڑکوں کی توسیع و تعمیر کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے گا ۔ تقریباً چار ماہ کا عرصہ گذرجانے کے باوجود کوئی عمل درآمد کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں ۔ گذشتہ ماہ چھوٹی سڑکوں کی تعمیر کیلئے بڑے پیمانے پر افتتاحی پروگرام منعقد کئے گئے ۔ تاہم ابھی تک تعمیری کاموں کا بعض مقامات پر آغاز ہی نہیں کیا گیا ۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام جنگلی خطوط پر کیا جائے ورنہ عوام احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT