Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ میں سی بی آئی عہدیداران کے بھیس میں سرقہ کی کوشش

نارائن پیٹ میں سی بی آئی عہدیداران کے بھیس میں سرقہ کی کوشش

نارائن پیٹ ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : نارائن پیٹ میں جوہری کی دکانات میں خود کو سی بی آئی افسران بتاکر سونا چوری کرنے کے دلیرانہ واقعہ سے صرافہ بازار میں دہشت گر کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صرافہ بازار کے جناب نثار احمد جوہری کی دکان میں چند افراد نے خود کو سی بی آئی آفیسر ظاہر کرتے ہوئے تیار شدہ زیورات بتانے کو کہا ۔ زیورات دکھانے کے دوران چند زیورات کو بیگ میں چھپانے کی کوشش کی گئی ۔ دکان کے مالک نے اس بات کو تاڑ لیا اور زیورات کو چھپانے کی وجہ پوچھی تو وہ زیورات لے کر موٹر سیکل کے ذریعہ فرار ہونے کی کوشش کی ۔ دکان کے مالک نے چھپٹ کر ایک شخص کو پکڑ لیا ۔ جب کہ دوسرے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ اس کے بعد یہ گروہ ایک اور دوکان میں جاکر چلر طلب کیا ۔ اس شخص کی تصویر سی سی کیمرہ میں قید ہوئی ہے ۔ ایک اور دوکان عظیم جیولرس میں بھی اس طرح کا واقعہ پیش آیا اور یہاں اس گروہ زیورات لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ اس طرح دن دھاڑے چوری کی واردات سے صرافہ بازار نارائن پیٹ کے تاجران حیرت میں ہیں ۔ چوراہوں اور سڑکوں پر لگائے گئے سی سی کیمرے غیر کارکرد ہونے کی وجہ سے آئے دن چوری کی واردات کا پتہ لگانا مشکل ہوگیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT