Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ میں سی سی روڈ کے تعمیری کاموں کا افتتاح

نارائن پیٹ میں سی سی روڈ کے تعمیری کاموں کا افتتاح

نارائن پیٹ ۔ 14 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ٹاؤن کے وارڈ نمبر (16) میں کل مقامی رکن بلدیہ جناب امیر الدین ایڈوکیٹ کے ہاتھوں سی سی روڈ کا افتتاح داول ملک روڈ پلہ بزرگ میں انجام پایا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے چیرمین بلدیہ محترمہ گندے انوسویاچندرکانت نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مقامی رکن بلدیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وارڈ کی ترقی کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے ۔ اس موقع پر نندوناماجی ایڈوکیٹ ، محمد تاج الدین معاون رکن اور مقامی افراد محمد الیاس ، محمد تقی وڈران و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT