Sunday , February 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ میں شاہراہ کی توسیع کیلئے ابتدائی کارروائی

نارائن پیٹ میں شاہراہ کی توسیع کیلئے ابتدائی کارروائی

نارائن پیٹ۔ 2 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ٹاؤن کی اہم اور شہر کی بیچوں بیچ سے گذرنے والی شاہراہ کی توسیع کے لئے انہدامی کارروائی کا بالآخر آغاز عمل میں آیا۔ محکمہ آر اینڈ بی کے اسسٹنٹ انجینئر ستیہ نارائنا نے اخباری نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس اہم شاہراہ کی 80 فیٹ تک توسیع کیلئے انہدامی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ قبل ازیں جن متاثرین کے معاوضہ کی آن لائن ان کے بینک کھاتوں سے رقومات جمع کردی گئی تھیں اور انہیں اندرون پانچ یوم اپنے امکنہ و دکانات خالی کردینے کیلئے کہا گیا تھا۔ 280 متاثرین کے منجملہ 76 کے معاوضہ کی رقم ادا کردی گئی ہے جبکہ ماباقی افراد کو بھی مرحلہ وار ادائیگی عمل میں لائی جارہی ہے۔ پہلے مرحلے کے طور پر 76 امکنہ و دکانات کو منہدم کردیا جائے گا۔ اس موقع پر کرشنا کوروار، وجئے ساگر اور آر اینڈ بی کے دیگر عہدیدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT