Thursday , November 15 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ میں فصلوں کے نقصانات کا معائنہ

نارائن پیٹ میں فصلوں کے نقصانات کا معائنہ

نارائن پیٹ /3 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی کی ہدایت پر ضلع رعیتوں سنگم ٹی آر ایس پارٹی کے ضلعی صدر مسٹر بسواراج گوڑ نے محکمہ زراعت کی ضلعی عہدیدار شریمتی سوچرتیا کے ہمراہ نارائن پیٹ منڈل میں کل ہوئی زبردست ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش سے مواضعات کوٹہ کونڈا اپی ریڈی پلی ، آہک پلی ، انمی ریڈی پلی میں فصلوں کو ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا اور کسانوں کو ہوئے نقصانات کی تلافی کیلئے حکومت کو تفصیلات فراہم کی ۔ اس موقع پر منڈل رعیتوں سنگم کے صدر مسٹر راملو اور وینکٹ راملو و دیگر ٹی آر ایس قائدین اور کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ واضح رہے کہ کل 2 اپریل کو شام چار بجے گرج و چمک اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کے ساتھ زبردست ژالہ باری ہوئی جس سے مذکورہ مواضعات میں خریف کی فصلوں کی زبردست تباہی ہوئی اور آم اور املی کے درختوں پر ژالہ باری سے شدید نقصان پہونچا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT