Wednesday , July 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ میں نئے پولیس ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کا مطالبہ

نارائن پیٹ میں نئے پولیس ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کا مطالبہ

رکن اسمبلی ایس راجندر ریڈی کی وزیر داخلہ نرسمہا ریڈی سے نمائندگی

نارائن پیٹ /16 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی ، نارائن پیٹ حلقہ اسمبلی کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے کوشاں رہے ہیں ۔ چنانچہ انہوں نے جاریہ اسمبلی سیشن میں نارائن پیٹ میں موجود پولیس کوارٹر جو شہر کے بیچوں بیچ واقع ہے اور نظام دکن کے دور میں تعمیر شدہ ہے ۔ فی الحال یہ کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ۔ اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے انہوں نے ریاستی وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی سے مطالبہ کیا کہ نارائن پیٹ میں واقعہ اس پولیس کوارٹر کو منہدم کرتے ہوئے دوبارہ اس مقام پر نئے پولیس کوارٹر تعمیر کئے جائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی ڈی ایس پی ، سرکل انسپکٹر اور سب انسپکٹر کرایہ کے مکانوں میں رہتے ہیں ۔ اگر انہیں اس مقام پر سرکاری پولیس کوارٹر بناکر دیا جائے تو مناسب رہے گا ۔ مسٹر این نرسمہا ریڈی ، وزیر داخلہ نے اسمبلی میں تیقن دیا کہ وہ جلد از جلد ان پرانے کوارٹرس کو تحویل میں لیتے ہوئے تعمیر کیلئے اقدامات کریں گے ۔ رکن اسمبلی مسٹر این رامچندر ریڈی کی اس موثر نمائندگی پر نارائن پیٹ میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے اور بلالحاظ پارٹی وابستگی رکن اسمبلی کی نمائندگی کی ستائش کر رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT