Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ میں ٹی آر ایس کا جشن

نارائن پیٹ میں ٹی آر ایس کا جشن

نارائن پیٹ ۔ 18 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ کے ٹی آر ایس قائدین و کارکنوں نے میدک لوک سبھا ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس امیدوار مسٹر کے پربھاکر ریڈی کی شاندار کامیابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے تلنگانہ چوک یادگیر شاہراہ پر جشن مناتے ہوئے زبردست آتش بازی کی ۔ سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر وائی یلاریڈی نے اس جشن

نارائن پیٹ ۔ 18 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ کے ٹی آر ایس قائدین و کارکنوں نے میدک لوک سبھا ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس امیدوار مسٹر کے پربھاکر ریڈی کی شاندار کامیابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے تلنگانہ چوک یادگیر شاہراہ پر جشن مناتے ہوئے زبردست آتش بازی کی ۔ سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر وائی یلاریڈی نے اس جشن میں بہ نفس نفیس شرکت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام نے ضمنی انتخابات میں بھی ٹی آر ایس پر اپنا اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے حق رائے دہی کے ذریعہ ثابت کردیا ہے کہ تلنگانہ کے عوام اب باشعور ہوگئے ہیں انہیں اب مزید دھوکہ نہیں دیا جاسکتا ۔ پارٹیوں کے غلط پروپیگنڈہ اور مہم کا منہ توڑ جواب دے دیا ہے ۔ اب انہیں نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئے ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین مسٹر بنڈی وینوگوپال ، سی کشیور دھن ریڈی ، شری پد ، محمد ظہیر الدین ، محمد عبدالرحمن ، محمد اظہر کے علاوہ دیگر قائدین و پارٹی کارکن شریک تھے ۔ بعدازاں پارٹی قائدین نے حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کے پارٹی انچارج مسٹر کے شیوکمار ریڈی کی سالگرہ کی خوشی میں پارٹی آفس پر کیک کاٹ کر کے جشن منایا واضح رہے کہ مسٹر کے شیو کمار ریڈی ، چینائی کے نجی دورے پر ہیں ۔ ان کے غیاب میں ان کی سالگرہ بڑے پیمانہ پر کے ساتھ منائی گئی اور سرکاری دواخانہ کے مریضوں میں پھل تقسیم کئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT