نارائن پیٹ میں ٹی آر ایس کی رکنیت سازی مہم

نارائن پیٹ ۔ 11فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ حلقہ اسمبلی میں ٹی آر ایس پارٹی رکنیت سازی مہم کا آغاز عمل میں آیا ہے اور حلقہ میں رکنیت سازی مہم زور وشور سے جاری ہے ۔ ٹی آر ایس قائدین کا دعویٰ ہے کہ حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ میں 30ہزار رکنیت سازی کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے اور ہم اس نشانہ سے زائد عوام کو پارٹی کا رکن بنائیں گے ۔ اس سلسلہ

نارائن پیٹ ۔ 11فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ حلقہ اسمبلی میں ٹی آر ایس پارٹی رکنیت سازی مہم کا آغاز عمل میں آیا ہے اور حلقہ میں رکنیت سازی مہم زور وشور سے جاری ہے ۔ ٹی آر ایس قائدین کا دعویٰ ہے کہ حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ میں 30ہزار رکنیت سازی کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے اور ہم اس نشانہ سے زائد عوام کو پارٹی کا رکن بنائیں گے ۔ اس سلسلہ میں نارائن پیٹ ٹاؤن میں رکنیت سازی مہم کا افتتاح دفتر ٹی آر ایس پارٹی میں ایک تقریب کا انعقاد کرتے ہوئے عمل میں لایا گیا جس میں مہمانان خصوصی کے طور پر صدر ضلع ٹی آر ایس مسٹر وٹھل راؤ آریہ اور مسٹر مارکھنڈے مہم ضلع انچارج نے شرکت کی جبکہ مسٹر کے شیوکمار ریڈی ضلع سکریٹری و انچارج حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ نے صدارت کی ۔ اس موقع پر شیو کمار ریڈی نے اپنے خطاب میں انکشاف کیا کہ رکنیت کی فیس 10اور 50روپئے کی گئی ہے جو معمولی فیس ہے لیکن رکن بن جانے والے افراد کو 2لاکھ روپئے کا انشورنس اور 50ہزار روپئے تک کا علاج ومعالجہ کی سہولت مہیا کی جارہی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مہم ریاست گیر سطح20فبروری تک جاری رہے گی ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پوریریاست بالخصوص ضلع محبوب نگر میں رکنیت حاصل کرنے کیلئے عوام میں غیرمعمولی جوش و خروش دیکھا جارہا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس اصل عوامی پارٹی ہے اور چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سنہرے تلنگانہ کے خواب کو پورا کرنے کے لئے مخلصانہ جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں ۔ ا س موقع پر مسٹر وٹھل راؤ ‘ آریہ ‘ مسٹر مارکھنڈے نے بھی مخاطب کیا ۔ اس تقریب میں مسرز ڈاکٹر پی نرسمہا ریڈی ‘ صراف ناگراج ‘ بنڈی وینوگوپال اور اقلیتی قائدین جناب عبدالرحمن ‘ معین الدین ‘ محمد غوث ‘ میران ‘ مرزا جلیل بیگ ‘ ڈاکٹر قاسم علی و دیگر موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT