Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ میں ٹی آر ایس قائدین میں اختلافات

نارائن پیٹ میں ٹی آر ایس قائدین میں اختلافات

برقی سب اسٹیشن کی افتتاحی تقریب شیوکمار ریڈی کے حامیوں کی نعرے بازی

نارائن پیٹ۔ 8 ؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ میں ٹی آر ایس کے دو گروپوں کے اختلافات منظر عام پر وقت ابھر کر آئے جب لکشما ریڈی ریاستی وزیر صحت نے دامرگدہ منڈل میں برقی سب اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ افتتاحی اجلاس میں ٹی آر ایس حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کے انچارج شیواکمار ریڈی کو شہ نشین پر بلائے نہ جانے پر شیوا کمار ریڈی کے حامیوں نے شیوا کمارریڈی کی حمایت میں نعرہ بازی کی ۔ اور وزیر صحت اور رکن اسمبلی ایس راجندر ریڈی کی جانب سے شیواکمار ریڈی کو نظر انداز کئے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا ۔ شیوا کمار ریڈی ٹی آر ایس کے ضلع سکریٹری اور حلقہ اسمبلی انچارج نے لکشماریڈی وزیر صحت کی تقریر کے دوران شہ نشین پر پہنچ کر شیوا کمار ریڈی کو شہ نشین پر نہ بلانے پر احتجاج کیا اور برسرعام کہاکہ حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ میں 16 برقی سب اسٹیشن کی منظوری وزیر اعلیٰ کے سی آر کی جانب سے ان کی نمائندگی پر عمل میں آئی ۔ لکشما ریڈی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رکن اسمبلی ٹی آر ایس کے کارکنوں کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ احتجاجی سیل ٹاور پر چڑھ کر اپنے ساتھ پٹرول کے دو بوتل بھی ساتھ لے گیا تھا ۔ لکشما ریڈی نے تیقن دیا کہ وہ ٹی آر ایس کے کارکنوں کے ساتھ انصاف کریں گے ۔ جس کے بعد سرینواس سیل ٹاور سے نیچے اترا ۔ سرینواس کا کہنا تھا کہ سڑک کی تعمیر کے لئے گتہ کو تلگودیشم کارکنوں کو دیا جا رہا ہے ۔ لکشما ریڈی نے دامرگدہ میںگورنمنٹ جونیئر کالج کی عمارت اور برقی سب اسٹیشن کا افتتاح کیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT