Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ میں کانگریس اور تلگودیشم کا شاندار مظاہرہ

نارائن پیٹ میں کانگریس اور تلگودیشم کا شاندار مظاہرہ

نارائن پیٹ۔16مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ڈیویژن کے 15منڈلوں میں ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی انتخابات میں پارٹی واری موقف کے لحاظ سے تلگودیشم کو ایم پی ٹی سی انتخابات میں سب سے زیادہ یعنی 246 ‘ ارکان کے منجملہ 89نشستیں حاصل ہوئی ہیں ۔ کانگریس کو 86 ‘ ٹی آر ایس کو 25‘ بی جے پی کو 31 ‘ سی پی آئی کو 02 ‘ سی پی آئی ایم ایل کو ایک جبکہ دیگر

نارائن پیٹ۔16مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ڈیویژن کے 15منڈلوں میں ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی انتخابات میں پارٹی واری موقف کے لحاظ سے تلگودیشم کو ایم پی ٹی سی انتخابات میں سب سے زیادہ یعنی 246 ‘ ارکان کے منجملہ 89نشستیں حاصل ہوئی ہیں ۔ کانگریس کو 86 ‘ ٹی آر ایس کو 25‘ بی جے پی کو 31 ‘ سی پی آئی کو 02 ‘ سی پی آئی ایم ایل کو ایک جبکہ دیگر کو 12نشستیں حاصل ہوئی ہیں ۔ زیڈ پی ٹی سی کے جملہ 15ارکان ضلع پریشد میں کانگریس کو سب سے زیادہ یعنی 8نشستیں حاصل ہوئی ہیں ۔ ٹی ڈی پی کو 5 ‘ ٹی آر ایس کو ایک اور بی جے پی کو ایک نشست حاصل ہوئی ہے ۔ اس طرح نارائن پیٹ ڈیویژن میں ایم پی ٹی سی و زیڈ پی ٹی سی انتخابات میں کانگریس اور ٹی ڈی پی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا جبکہ ٹی آر ایس کا مظاہرہ بی جے پی سے بھی کمزور رہا ۔ نارائن پیٹ ڈیویژن میں کانگریس اور تلگودیشم کے شاندار مظاہرہ سے ان دونوں پارٹیوں کے قائدین اور کارکنوں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے اور ان دونوں پارٹیوں کے قائدین نے دعویٰ کیا ہے کہ نارائن پیٹ ڈیویژن کے چار حلقہ ہائے اسمبلی میں انکے امیدوار ہی شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT