Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ میں کل جماعتی مشاورتی اجلاس

نارائن پیٹ میں کل جماعتی مشاورتی اجلاس

80فٹ سڑک کی توسیع کیلئے قرارداد کی منظوری

80فٹ سڑک کی توسیع کیلئے قرارداد کی منظوری
نارائن پیٹ۔/24جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ کی اہم شاہراہ کی توسیع و تعمیر کے سلسلہ میں آج ایک کل جماعتی مشاورتی اجلاس صدر نشین بلدیہ شریمتی انسویا چندر کانت کی صدارت میں دفتر مجلس بلدیہ کے احاطہ میں منعقد ہوا۔ جس میں رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ای راجندر ریڈی کے علاوہ تمام سیاسی و سماجی تنظیموں کے قائدین کے علاوہ سماج کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔واضح رہے کہ شہر نارائن پیٹ کے درمیان سے گزرنے والی اس اہم شاہراہ ٹریفک کی بڑھتی ہوئی رفتار کی وجہ سے انتہائی تنگ ہوگئی تھی اور آئے دن سڑک حادثات کی وجہ سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہورہی تھیں۔ چنانچہ اس شاہراہ کی توسیع کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں اور تنظیموں نے آج کے اس مشاورتی اجلاس میں ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے سڑک کی کم از کم 80فٹ تک توسیع پر متفق ہوئے اور ریاستی حکومت سے ایک کل جماعتی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے نمائندگی کا فیصلہ کیا تاکہ اس سڑک کا کام جلد از جلد شروع کیا جاسکے۔ قبل ازیں رکن اسمبلی مسٹر ایس راجندر ریڈی نے کہا کہ نارائن پیٹ کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے وہ تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون کے خواہشمند ہیں ، وہ ترقیاتی کاموں کے لئے سیاست کرنا نہیں چاہتے۔ صدر نشین بلدیہ شریمتی انسویا نے کہا کہ کونسل کے اجلاس میں بھی 80فیٹ سڑک کی توسیع کیلئے قرارداد منظور کرتے ہوئے حکومت کو روانہ کی جائیں گی۔ اس اجلاس میں مسرز کے شیوا کمار ریڈی( ٹی آر ایس ) صراف کرشنا، گھنشام داس، سدھاکر ( کانگریس) پرتاپ ریڈی، ڈاکٹر نرسمہا ریڈی( تلگودیشم ) ناگورراؤ ناموجی، رتنگ پانڈو ریڈی ( بی جے پی) غلام محی الدین چاند، عبدالقادر، محمد نواز موسیٰ، امیر الدین ایڈوکیٹ، عبدالسلیم ایڈوکیٹ، محمود قریشی، تاج الدین اقلیتی قائدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT