Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ میں گاندھی جینتی تقریب کا انعقاد

نارائن پیٹ میں گاندھی جینتی تقریب کا انعقاد

نارائن پیٹ ۔2اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ مستقر پر 2اکٹوبر گاندھی جینتی کے موقع پر بلدیہ نارائن پیٹ کی جانب سے مجسمہ گاندھی واقع گاندھی نگر کالونی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ‘ جہاں سوچھ بھارت ابھیان کے تحت 30ستمبر کو اسکول اور کالج سطح پر رکھے گئے تحریری مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات کو انعامات ‘ تمغے اور اسنادات سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر مجسمہ گاندھی پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی خدمات کو زبردست خراج پیش کیا گیا ۔ صدرنشین بلدیہ شریمتی انسویا چندر کانت نے صدارت کیجبکہ کمشنر بلدیہ جناب سید عابد نائب صدرنشین نندو ناموجی ایڈوکیٹ ‘ صدر ضلع بی جے پی سمٹر رتنگا پانڈو ریڈی ‘ ارکان بلدیہ ‘معاون ارکان بلدیہ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شریمتی انسویاچندر کانت صدرنشین بلدیہ نے اپنی ترقیر میں وزیر اعظم نریندری مودی کی جانب سے سوچھ بھارت مہم کی زبردست ستائش کی اور کہاکہ اس مہم میں ملک کے تمام باشندوں کو حصہ لینا چاہیئے کیونکہ ہر فرد اپنے قریب و جوار میں صاف صفائی کا اہتمام کرے گا تو سارا ملک صاف ستھرا ہوجاگا ۔ اس موقع پر مجسمہ گاندھی کے روبرو شرکاء سے سوچھ بھارت مہم میں حصہ لینے کیلئے عہد لیا گیا ۔ اس اجلاس میں بی جے پی قائدین مسرز وینکٹ راملو ‘ مسٹر رگھومر یادو ایڈوکیٹ ‘ جناب تاج الدین معاون رکن بلدیہ پربھاکر وردھن ایڈوکیٹ ‘ ستی یادو ‘ چندرکانت و دیگر شریک تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT