Saturday , December 15 2018

نارائن پیٹ میں گھر گھر تلاشی مہم

عوام میں رات بھر تجسس ، تین مشتبہ افراد محروس

نارائن پیٹ ۔ /20 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ٹاؤن کے محلہ پلابزرگ میں کل رات اچانک پولیس کارڈن تلاشی مہم سے عوام میں رات بھر تجسس دیکھا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب کل رات ، ایس پی محبوب نگر شریمتی انورادھا کی راست نگرانی میں اچانک محلہ پلہ بزرگ میں تقریباً دو سو پولیس جوانوں جس میں دو ڈی ایس پی ، کئی سرکل انسپکٹر ، سب انسپکٹر اور ہوم گارڈ شامل تھے ۔ تقریباً دو سو گھروں کی تلاشی لی اور 44 موٹر سیکلوں ، 6 آٹوؤں کو ضبط کرلیا ۔ جن کے آر سی بک موجود نہیں تھے ۔ اس کے علاوہ تین مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ۔ ایس پی محبوب نگر محترمہ انورادھا نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کارڈن سرچ پولیس کا معمول کا پروگرام اور مہم ہے ۔ جوہر چھوٹے بڑے شہروں میں منعقد کیا جاتا ہے ۔ اس مہم کا مقصد عوام کو تحفظ و سلامتی فراہم کرنا ہے ۔ نارائن پیٹ کے دیگر محلہ جات میں بھی اس طرح کا پروگرام ہر پندرہ دن یا مہینہ میں ایک مرتبہ منعقد کیا جائے گا ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ تلاشی مہم انتہائی کامیاب اور پرامن رہی جس میں محلہ کے عوام نے بھرپور تعاون کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ضبط شدہ گاڑیوں کے ضروری کاغذات بتاکر اپنی اپنی گاڑیوں کو نارائن پیٹ پولیس سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT