Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ میں ’’ آسرا ‘‘ اسکیم کا افتتاحی پروگرام

نارائن پیٹ میں ’’ آسرا ‘‘ اسکیم کا افتتاحی پروگرام

صدر نشین بلدیہ اور دیگر ارکان کی جانب سے پروگرام کا بائیکاٹ

صدر نشین بلدیہ اور دیگر ارکان کی جانب سے پروگرام کا بائیکاٹ
نارائن پیٹ۔/8نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ میں آج ریاستی حکومت کی وظائف اجرائی اسکیم ’’ آسرا ‘‘ کا آج رسمی طور پر آغاز عمل میں آیا۔ اس سلسلہ میں لکشمی سوریا ڈگری کالج میں ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جس میں آر ڈی او نارائن پیٹ محترمہ سورنا لتا، تحصیلدار نارائن پیٹ مسٹر اوم پرکاش، کمشنر بلدیہ نارائن پیٹ مسٹر سمیا، انجینئر بلدیہ مسٹر خواجہ حسین نے شرکت کی۔ اس تقریب کا صدر نشین بلدیہ نارائن پیٹ کے منجملہ تمام اراکین سوائے ٹی آر ایس پارٹی بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاجا اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔ اس موقع پر نارائن پیٹ مستقر کے تمام وارڈوں کے علاوہ منڈل کے تمام مواضعات کے منتخب چند افراد کو وظائف تقسیم کئے گئے۔ محترمہ سورنا لتا آر ڈی او نارائن پیٹ نے اس موقع پر بتایا کہ آج 8نومبر کو ریاست کے تمام منڈل مستقروں پر وظائف کی اجرائی کا رسمی طور پر افتتاح کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت معمرین، معذورین اور بیواؤں کو ماہانہ وظائف کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نارائن پیٹ کے بعض وارڈوں میں تنقیح کا کام ابھی مکمل نہیں ہوا چنانچہ عنقریب تمام مستحق افراد کو وظائف کی باضابطہ اجرائی عمل میں لائی جائے گی۔ اگر کسی وجہ سے کوئی مستحق اس سے محروم ہوگیا ہے یا وظائف نہیں ملے ہیں تو وہ درخواست داخل کریں بعد تحقیق انہیں بھی وظائف دیئے جائیں گے۔ اس تقریب میں ٹی آر ایس کے ارکان بلدیہ محترمہ ترنم بیگم، شریمتی لکشمی نے شرکت کی۔ رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس آر ریڈی اس تقریب میں شرکت نہیں کرسکے۔

TOPPOPULARRECENT