Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ ٹاؤن کی اہم شاہراہ کے سلسلہ میں نمائندگی

نارائن پیٹ ٹاؤن کی اہم شاہراہ کے سلسلہ میں نمائندگی

زرعی مارکٹ کے گودام اورشاپنگ کامپلکس افتتاح کے منتظر۔ کے ٹی آر سے رکن اسمبلی کی ملاقات
نارائن پیٹ۔/4جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجند ریڈی نے ٹی آر ایس قائد نارائن پیٹ مسٹر جی چندر کانت کے ہمراہ وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی آر سے حیدرآباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے نارائن پیٹ ٹاؤن کے زیر التواء ترقیاتی کاموں کی فوری یکسوئی کیلئے نمائندگی کی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی ایس راجندر ریڈی نے وزیر موصوف کو خاص طور پر نارائن پیٹ ٹاون کی اہم شاہراہ کی توسیع کے سلسلہ میں سڑک کی توسیع کے زد میں آنے والے متاثرین کے معاوضہ کی فی الفور اجرائی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی اور بتایا کہ 180 متاثرین کے منجملہ صرف 76 افراد کے معاوضہ کی ادائیگی ہوپائی ہے۔ ماباقی متاثرین کے معاوضہ کی ادائیگی کیلئے رقمی منظوری درکار ہے اور ان متاثرین کے معاوضہ کی ادائیگی کی صورت میں ہی سڑک کی توسیع کا کام مکمل ہوسکتا ہے۔ رکن اسمبلی نے مقامی سوریہ لکشمی ڈگری کالج کو حکومتی تحویل میں لینے کے وعدہ کو بھی یاد دلایا اور تعلیمی سال 2017-18 میں اس کو حکومت کی تحویل میں لینے کیلئے اقدامات کو تیز کرنے کی درخواست کی۔ رکن اسمبلی ایس راجندر ریڈی نے وزیر موصوف سے یہ بھی درخواست کی کہ نارائن پیٹ زرعی مارکٹ کمیٹی کے تیار کردہ گودام اور شاپنگ کامپلکس جو افتتاح کے منتظر ہیں اور رعیتو بازار بھی مکمل ہوچکا ہے۔نارائن پیٹ کا دورہ کرتے ہوئے ان عمارات کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کریں۔ وزیر موصوف نے ان تمام نمائندگیوں کی سنجیدگی سے سماعت کی اور تیقن دیا کہ متعلقہ وزراء سے بات کرتے ہوئے ان تمام زیر التواء کاموں کی جلد از جلد یکسوئی کے لئے عملی اقدامات کریں گے۔ قبل ازیں ان قائدین نے وزیر محکمہ عمارات و شوارع مسٹر ٹی ناگیشور راؤ کے علاوہ متعلقہ محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات بھی کی۔
کھلے مقامات پر رفع حاجت پر ہزار روپئے جرمانہ
یلاریڈی۔/4جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈیٹ پیٹ کے جینی جانکم پلی میں سرپنچ سائیلو کی زیر صدارت گرام سبھا کا انعقاد عمل میں آیا ،اس موقع پر علاقہ میں پینے کے پانی کیلئے ضروری بورویلس ڈالنے اور مختلف کالونیوں میں سی سی روڈ تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ کھلے عام حاجت کرنے والوں پر 1000 روپئے جرمانہ عائد کرنے کی بھی قرار داد منظور کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT