Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ کو ضلع بنانے کاتیقن 83 دن سے جاری بھوک ہڑتال ختم

نارائن پیٹ کو ضلع بنانے کاتیقن 83 دن سے جاری بھوک ہڑتال ختم

نارائن پیٹ ۔ 19 ؍ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ کو ضلع بنانے کے مطالبہ پر گذشتہ 83 دن سے جاری ضلع سادھنا سمیتی کی زنجیری بھوک ہڑتال کو ایس راجندرریڈی رکن اسمبلی کے تیقن کے بعد اختتام عمل میں آیا۔ ایس راجندر ریڈی رکن قانون ساز کونسل اسمبلی نے ہڑتالی قائدین کو شربت پلا کر ہڑتال کا اختتام عمل میں لایا ۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نارائن پیٹ کو ضلع بنانے کا مطالبہ اور انصاف پر مبنی ہے اور اس بات کو وہ اسمبلی میں پوری شدت سے پیش کرچکے ہیں ۔ حکومت نارائن پیٹ کی ترقی کے لئے ہمدردانہ گوشہ رکھتی ہے ۔ نئے اضلاع کی تشکیل کے موقع پر نارائن پیٹ کوضلع بنائے جانے کے سلسلے میں پہلی ترجیح دی جانے کی نارائن پیٹ کوضلع بنانے کے سلسلے میں جاری عوامی احتجاج نارائن پیٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج رہا ہے ۔ جس کو مورخ سنہرے الفاظ میں یاد رکھے گا ۔ انہوں نے تیقن دیا کہ وہ حکومت کے ایوانوں میں ہمیشہ نارائن پیٹ کو ضلع بنانے کے سلسلے میں آواز اٹھاتے رہیں گے ۔ اس موقع پر چیرپرسن بلدیہ اور دیگر ضلع سادھنا سمیتی کے قائدین بھی تھے ۔

TOPPOPULARRECENT