Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ کو ضلع بنانے کیلئے بھوک ہڑتال 70 ویں دن میں داخل

نارائن پیٹ کو ضلع بنانے کیلئے بھوک ہڑتال 70 ویں دن میں داخل

نارائن پیٹ۔/8فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ کو ضلع بنانے کے مطالبہ کے تحت جاری دوسرے مرحلہ کی سلسلہ وار بھوک ہڑتال آج 70ویں دن میں داخل ہوگئی۔ آج مواضعات کوٹہ کنڈہ اور ایہنگا پور کے ریتوکولی سنگم سے تعلق رکھنے والے کسانوں نے بھوک ہڑتال میں حصہ لیا۔ قبل ازیں کنوینر ضلع سادھنا سمیتی ڈاکٹر منوہر گوڑ و ذمہ داران ضلع سادھنا سمیت نے بھوک ہڑتال میں حصہ لینے والے افراد کا استقبال کیا اور ان کی گلپوشی کی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ ضلع سادھنا سمیتی نے دوسرے مرحلہ کے طور پر احتجاج میں سلسلہ وار بھوک ہڑتال کا جب آغازکیا۔ اعلان کیا تھا کہ تاوقتیکہ نارائن پیٹ کو ضلع نہیں بنایا جاتا بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس وقت سے آج تک مسلسل سلسلہ وار بھوک ہڑتال میں عوام شریک ہورہے ہیں بلکہ دس دن قبل بھوک ہڑتال میں حصہ لینے کیلئے نام درج کروانے پڑتے ہیں۔ اس موقع پر ضلع سادھنا سمیتی کنوینر ڈاکٹر منوہر گوڑ نے ریاستی حکومت سے اپیل کی کہ وہ حق و انصاف کی بنیاد پر نارائن پیٹ ڈیویژن کو جو ضلع بنائے جانے کا مستحق ہے ضلع بناتے ہوئے یہاں کے عوم کے جائز مطالبہ کو تسلیم کرے۔ اس موقع پر ضلع سادھنا سمیتی کے ذمہ داران موجود تھے۔

سرپور ٹاؤن میں موٹر سیکل سے گر کر دسویں جماعت کا طالب علم شدید زخمی
سرپور ٹاؤن۔/8فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر کے عیسائی آشرم ہاسٹل کا دسویں جماعت کا طالب علم راجو موٹر سیکل سے گرکر شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب سرپور ٹاؤن مستقر ایس ٹی آشرم بوائز ہاسٹل میں زیر تعلیم دسویں جماعت کا طالب علم راجو اور ہاسٹل میں واچ مین کی ڈیوٹی انجام دینے والے کشن کے ساتھ کسی کام کی غرض سے جارہے تھے۔ لیکن رات میں راستہ کا صحیح اندازہ نہ ہونے پر موٹر سیکل نیچے گرپڑی اور موٹر سیکل پر سوار ہاسٹل واچ مین کشن اوردسویں جماعت کا طالب علم راجو دونوں بری طرح سے زخمی ہوگئے اور اس موٹر سیکل حادثہ میں زخمی ہونے والوں کو سرکاری دواخانہ میں شریک کروادیا گیا۔ بعد علاج موٹر سیکل حادثہ میں زخمی دسویں جماعت کے طالب علم راجو کا پیر زیادہ زخمی ہونے پر منچریال کے خانگی دواخانہ میں شریک کیا گیا۔ ہاسٹل واچ مین کی حالت ٹھیک ہے۔

 

 

TOPPOPULARRECENT