Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ کو ضلع کا درجہ دیا جائے

نارائن پیٹ کو ضلع کا درجہ دیا جائے

نارائن پیٹ۔/7جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ کو ضلع کا درجہ دیئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے جناب محمد ظہیر الدین سماجی کارکن و محترمہ ترنم بیگم کونسلر بلدیہ نارائن پیٹ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ ضلع محبوب نگر کو تین ضلعو ں میں تقسیم کرتے ہوئے ونپرتی اور ناگرکرنول کو ضلع کا درجہ دیا جارہا ہے، انہوں نے حکومت کی جانب سے جاری ا

نارائن پیٹ۔/7جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ کو ضلع کا درجہ دیئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے جناب محمد ظہیر الدین سماجی کارکن و محترمہ ترنم بیگم کونسلر بلدیہ نارائن پیٹ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ ضلع محبوب نگر کو تین ضلعو ں میں تقسیم کرتے ہوئے ونپرتی اور ناگرکرنول کو ضلع کا درجہ دیا جارہا ہے، انہوں نے حکومت کی جانب سے جاری ان اطلاعات پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوڑنگل اور نارائن پیٹ حلقہ اسمبلی جات کو ونپرتی کو ضلع بناتے ہوئے شامل کئے جانے پر شدید مخالفت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نارائن پیٹ ایک قدیم تاریخی اور تجارتی مرکز ہے اور ایک ڈیویژن صدر مقام ہے جس کے تحت 15منڈل اور چار اسمبلی حلقے اس میں شامل ہیں۔ نارائن پیٹ کے اسمبلی حلقوں کوڑنگل، نارائن پیٹ، مکتھل، دیور کدرا کو ملا کر ضلع کا درجہ دیا جاسکتا ہے۔ جغرافیائی اور نقشہ کے اعتبار سے یہ علاقہ متصل ہے، انہوں نے کہا کہ نارائن پیٹ اور کوڑنگل سے محبوب نگر مستقر تقریباً 60کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ ونپرتی کو ضلع بنائے جانے کی صورت میں 160 کیلو میٹر کا فاصلہ عوام کو طئے کرنا پڑے گا۔ حکومت عوام کو سہولت بہم پہنچانے کیلئے چھوٹے اضلاع بناتی ہے لیکن حکومت کے ان غلط فیصلوں سے عوام مصائب سے دوچار ہوں گے۔ اگر حکومت حقیقی معنوں میں ضلع محبوب نگر میں اضلاع کی تعداد میں اضافہ چاہتی ہے تو نارائن پیٹ کو ضلع بنایا جانا حقیقی معنوں میں انصاف اور عوام کو سہولت پہنچائے جانے کے مترادف ہوگا۔ ونپرتی کو ضلع بناکر حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ اور کوڑنگل کی اس میں شمولیت سے فاصلہ ریاستی دارالحکومت حیدرآباد سے زیادہ ہوگا جو عوام کے لئے ناقابل برداشت ہے۔ حکومت عوام کو سہولت پہنچانے کے حصہ کے طور پر عوامی رائے جانے بغیر عاجلانہ فیصلوں سے اجتناب کرے بصورت دیگر زبردست عوامی احتجاج ابھرسکتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نارائن پیٹ اور کوڑنگل کو ضلع محبوب نگر میں برقرار رکھے اگر اضلاع کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہو تو نارائن پیٹ کو ضلع کا درجہ دے کر حقیقی معنوں میں انصاف کرے۔

TOPPOPULARRECENT