Friday , November 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ کی کماری ناگماں کو قومی سطح کا ایوارڈ

نارائن پیٹ کی کماری ناگماں کو قومی سطح کا ایوارڈ

ایس جی ٹی زمرہ میں نمایاں خدمات پر انتخاب، اساتذہ برادری کی مبارکباد
نارائن پیٹ /18 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ کی کماری ناگماں قومی سطح کے ٹیچر ایوارڈ کے لئے منتخب ہوئیں۔ ان کو یہ ایوارڈ ایس جی ٹی زمرہ میں ان کی نمایاں خدمات کے صلہ میں دیا گیا۔ موصوفہ 1978ء سے مقامی دیانند ودیا مندر ایڈیڈ اسکول میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ سال 2011ء میں انھیں ضلع سطح کا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ اس وقت کی ریاستی وزیر محترمہ ڈی کے ارونا کے ہاتھوں دیا گیا تھا۔ سال 2012ء میں موصوفہ نے ریاستی سطح کا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ اس وقت کے نائب وزیر اعلی دمودھر راج نرسمہا کے ہاتھوں حاصل کیا۔ 2014ء میں عالمی اندرا گاندھی بیسٹ ٹیچر کے طورپر منتخب ہوکر اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کے سابق صدر کمیٹی چیرمین پی ایس بھگوتی کے ہاتھوں انھیں ایوارڈ دیا گیا۔ قومی سطح پر ریاست تلنگانہ کے 7 منتخب اساتذہ میں کماری ناگماں کے انتخاب پر اساتذہ برادری میں مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ موصوفہ کی نگرانی میں دیانند ودیا مندر کے اساتذہ اور طلبہ نے ریاستی سطح پر اور قومی سطح پر شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔ 2011ء میں مذکورہ اسکول کے طلبہ نے آٹو میٹک ریلوے گیٹ سائنس فیر میں پیش کرکے ریاستی سطح کا انعام حاصل کیا تھا۔ 2012-13ء میں آلودگی سے پاک پانی کے جہاز کا نمونہ بناکر ضلع سطح پر سائنس فیر میں انعام اول حاصل کیا۔ 2014ء میں چینائی میں منعقدہ جنوبی ہند کے سطح کے سائنس فیر میں گندے پانی سے برقی کی تیاری کا تجربہ پیش کرکے انعام اول حاصل کیا۔ 2015ء میں دہلی میں منعقدہ قومی سطح کے سائنس فیر میں سیل فون کے ذریعہ سارقوں کی گرفتاری کا تجربہ پیش کرکے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT