Thursday , October 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے مساعی

نارائن پیٹ کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے مساعی

سڑکوں اور ڈرینج کی تعمیر کیلئے 12 کروڑ کی منظوری ‘ رکن اسمبلی کا انکشاف

نارائن پیٹ ۔ 17 ؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹرایس راجندرریڈی نے آج اچانک صبح سویرے وارڈ نمبر 16 کا اچانک کمشنر بلدیہ نارائن پیٹ مسٹر سریش ‘ چیرپرسن بلدیہ شریمتی انسویا چندرکانت کے ہمراہ دورے کرتے ہوئے سڑکوں اور ڈرینوں کی صورتحال کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی آر کی جانب سے نارائن پیٹ کے دورہ کے موقع نارائین پیٹ ٹاؤن میں سڑکوں اور ڈرینوں کی تعمیر کے لئے 12 کروڑ روپئے منظور کئے جانے کاتذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ نارائن پیٹ کے تمام وارڈوں میں وہاں کے مسائل کے مناسبت سے منظورہ رقم سے عنقریب ڈرینوں اور سڑکوں کی تعمیری کاموں کا آغاز عمل میں آئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ نارائن پیٹ بلدی علاقہ کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے مزید فنڈ کے لئے نمائندگی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ نارائن پیٹ بلدیہ کو وزیراعظم نظم ونسق نے سکنڈ گریڈ بلدیہ کا درجہ دیا ہے ۔ انہوں نے انکشاف کیاکہ نارائن پیٹ گورنمنٹ جونیر کالج گراؤنڈ کو منی اسٹڈیم میں تبدیل کرنے کے لئے تعمیری کاموں کا آغاز ہوچکا ہے جس کے لئے 2.50 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔ ضرورت پڑنے پر مزید رقم دیئے جانے کا وزیر بلدی نظم و نسق نے وعدہ کیا ہے ۔ اس موقع پر متعلقہ رکن بلدیہ مسٹر محمد امیرالدین ایڈوکیٹ ‘ مسٹر راج وردھن ریڈی ‘ صدر ٹاؤن ٹی آر ایس مسٹر چندرکانت ‘ اور پربھاکر وردھن ایڈوکیٹ و دیگر موجو دتھے ۔

TOPPOPULARRECENT