Tuesday , September 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ کی ہمہ جہت ترقی کیلئے کام کرنے کا عزم :راجندر ریڈی

نارائن پیٹ کی ہمہ جہت ترقی کیلئے کام کرنے کا عزم :راجندر ریڈی

نارائن پیٹ 17 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نو منتخبہ تلگودیشم رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی نے آج پارٹی آفس میں ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کے عوام سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے فرداً فرداً تمام طبقات ،عزیز و اقارب، دوست احباب پارٹی کارکنوں اور قائدین کے ان کے ساتھ بھر پور تعاون کا تذکرہ کرتے ہوئ

نارائن پیٹ 17 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نو منتخبہ تلگودیشم رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی نے آج پارٹی آفس میں ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کے عوام سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے فرداً فرداً تمام طبقات ،عزیز و اقارب، دوست احباب پارٹی کارکنوں اور قائدین کے ان کے ساتھ بھر پور تعاون کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کی کامیابی کا سہرہ عوام کے سر باندھا اور کہا کہ نارائن پیٹ کے عوام کے احسان کا بدلہ وہ نارائن پیٹ کی ہمہ جہتی کی ترقی کی صورت میں لوٹائیں گے ۔ انہوں نے تیقن دیا کہ وہ انتخابات کے دوران کئے تمام وعدوں کو پورا کریں گے ۔ بالخصوص شہر نارائن پیٹ کی ترقی کے لئے سڑکوں کی کشادگی پینے اور زرعی مقاصد کے لئے پانی کی سربراہی،تعلیم کے پالی ٹیکنک کالج،ڈگری کالج ،کاٹن مل وغیرہ کو جلد از عملی جامہ پہنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ لہر کے باوجود یہاں کے عوام نے مجھ پر اعتماد کیا ہے۔ میں ان کے اس اعتماد کو پورا کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ نارائن پیٹ حلقہ اسمبلی تلنگانہ کا پسماندہ علاقہ ہے اس کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے میں اپنی پوری صلاحیتوں کو لگا دونگا۔ اس موقع پر تلگودیشم قائدین مسٹر رمیش گوڑ ڈاکٹر نرسمہا ریڈی، امیر الدین ایڈوکیٹ ، محمد چاند، محمود انصاری،محمد فیروز حسین ، اوم پرکاش ،پرتاب ریڈی ،مہیش گوڑ ،عمران خان، محمد خواجہ مڑکی و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT