Tuesday , December 11 2018

نارائن پیٹ کے اردو میڈیم اسکولس کا شاندار مظاہرہ

نارائن پیٹ 17 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ماڈرن ہائی اسکول نارائن پیٹ کی طالبہ فرحانہ بیگم بنت محمد معین الدین سنڈکے نے ایس ایس سی اردو میڈیم کے امتحانات کے ساتھ 9 نشانات کے ساتھ نارائن پیٹ ٹاون میں سرفہرست رہی۔ جن کا رول نمبر 141118408 ہے ۔ ام یمن صباء بنت عبدالحق ولی نے 8.2 نشانات حاصل کئے ۔ لٹل اسٹار اسکول کی طالبہ حمیرہ فاطمہ نے 9.7 نشانات انگ

نارائن پیٹ 17 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ماڈرن ہائی اسکول نارائن پیٹ کی طالبہ فرحانہ بیگم بنت محمد معین الدین سنڈکے نے ایس ایس سی اردو میڈیم کے امتحانات کے ساتھ 9 نشانات کے ساتھ نارائن پیٹ ٹاون میں سرفہرست رہی۔ جن کا رول نمبر 141118408 ہے ۔ ام یمن صباء بنت عبدالحق ولی نے 8.2 نشانات حاصل کئے ۔ لٹل اسٹار اسکول کی طالبہ حمیرہ فاطمہ نے 9.7 نشانات انگلش میڈیم حاصل کئے ۔ روی تیجا ٹیالنٹ ہائی اسکول کے 3 طلباء واسو دیو ،بی سائی کمار ،ایم شراونی نے 10 نشانات حاصل کئے اور شہر بھر میں پہلا مقام حاصل کیا ۔ سائی اسکول کے تبریز تاج نے 9.8 نشانات انگلش میڈیم کے ذریعہ حاصل کئے ۔ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اردو میڈیم کا نتیجہ 92 فیصد رہا ۔ الفلاح ہائی اسکول کا نتیجہ اردو میڈیم میں 100 فیصد رہا ۔ ماڈرن ہائی اسکول اردو میڈیم کا نتیجہ 97 فیصد رہا ۔ الفلاح ہائی اسکول کے طالب علم جن کا رول نمبر 141118021 ہے ۔ ایس ایس سی کے بہترین نتائج حاصل ہونے پر اور اردو میڈیم کے طلباء کے شاندار مظاہرہ جناب مجاہد صدیقی صدر ملت ایجوکیشنل سوسائٹی جناب امیر الدین ایڈوکیٹ صدر الفلاح ایجوکیشنل سوسائٹی جناب غلام محی الدین چاند صدر المکہ ایجوکیشنل سوسائٹی روف حسام الدین ریاستی قائد سوٹا،خلیل احمد تاج، عبدالقدیر سنڈے، محمد ارشد فیصل،ظہیر الدین صوفی ایس آئی او نے مبارکباد دی ۔

TOPPOPULARRECENT