Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ کے اے ٹی ایم سنٹروں سے پیسوں کا حصول دشوار

نارائن پیٹ کے اے ٹی ایم سنٹروں سے پیسوں کا حصول دشوار

نارائن پیٹ /15 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ٹاون میں پانچ قومی بنکوں کے اپنے اپنے اے ٹی ایم سنٹر موجود ہیں ۔ لیکن اکثر ان اے ٹی ایم سنٹر ٹکنیکی خرابی یاپھر پیسوں کی عدم موجودگی کے سبب بند پائے جاتے ہیں ۔جس کے سبب صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس سلسلے میں متعلقہ بنک عہدیداروں سے صارفین نے نمائندگیاں بھی کیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔کینارا بینک کا اے ٹی ایم سنٹر بنک کے اندر موجود ہے ۔ بنک بند ہونے کے بعد اور تعطیل کے دنوں میں اے ٹی ایم سنٹر بھی بند رہتا ہے ۔ کینارہ بینک کا اے ٹی ایم سنٹر باہر کے حصہ میں نصب کیاجائے تو صارفین بنک کو سہولت حاصل ہوگی ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی حالات میں جبکہ انہیں پیسوں کی شدید ضرورت ہوتی ہے ۔ اے ٹی ایم سے اپنے ہی پیسے نہیں نکال پائے ۔ جس سے انہیں عجیب و غریب حالات سے دو چار ہونا پڑتا ہے ۔ وہ ہمیشہ اس بھروسہ پر رہتے ہیں کہ کسی بھی وقت اے ٹی ایم سنٹر سے 24 گھنٹے پیسے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ لیکن انہیں اکثر مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ صارفین کا مطالبہ ہے کہ متعلقہ بنک عہدیادر سنجیدہ طور پر اس جانب توجہ دیتے ہوئے صارفین کے بھروسہ کو عملی اقدامات کے ذریعہ یقینی بنائیں ۔ بصورت دیگر صارفین کو کنزیومر کورٹ یا فورم سے رجوع ہونا پڑے گا ۔

TOPPOPULARRECENT